آن لائن فراڈ، آئی فون 12 آرڈر کیا لیکن ملا کیا ؟

آن لائن فراڈ، آئی فون 12 آرڈر کیا لیکن ملا کیا ؟

چین میں آن لائن دھوکا دہی کا ایک اور کیس سامنے آ گیا۔ ایپل کا آئی فون 12 آرڈر کرنے والی خاتون کو دہی پہنچا دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آئن لائن دھوکہ دہی کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ چین میں خاتون نے 2 ہزار ڈالر کا آئی فون 12 پرو میکس کا آن لائن آرڈر کیا اور قیمت بھی ادا کر دی تاہم بدلے میں انہیں سیب کے ذائقے والا دہی پہنچا دیا گیا۔

خاتون نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ 16 فروری کو انہوں نے آئی فون کی خریداری کے لیے تقریباً 2 ہزار ڈالر ادا کیے تاہم دو روز بعد ملنے والے پارسل میں آئی فون کے بجائے دہی ملا اور وہ سر پکڑ کر بیٹھ گئیں۔

خاتون نے دہی ملنے کے بعد آن لائن کمپنی سے شکایت کی جس کے بعد کمپنی اور کوریئر سروس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔  کمپنی کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ڈیلیوری کے دوران ان کا پارسل تبدیل ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دو بچوں کی ماں ‘مس جرمنی’


متعلقہ خبریں