کورونا: سخت پابندیوں کے خلاف عوام سڑکوں پر 

کورونا: سخت پابندیوں کے خلاف عوام سڑکوں پر 

 برازیل کے دارالحکومت براسیلیا میں کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں جن کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ 

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پابندیاں فی الفور ختم کی جائیں کیونکہ وہ کام کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: جانسن اینڈ جانسن ویکسین کے فوری استعمال کی اجازت

برازیل کے دارالحکومت میں کورونا کے کیسز بڑھنے پر اسپتالوں کے انتہائی نگہداشت وارڈز میں بیڈز کی کمی ہو چکی  ہے۔ 

ملک کے کئی شہروں میں پہلے ہی رات کے وقت کرفیو نافذ کیا جاچکا ہے۔ خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ ممالک میں برازیل کا تیسرا نمبر ہے۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 5 لاکھ 51 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 55 ہزار 18 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 11 کروڑ 46 لاکھ86 ہزار سے افراد متاثر اور مرنے والوں کی تعداد25 لاکھ 43 ہزار285 ہوگئی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ 2 لاکھ سے42 زائد  اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 19 لاکھ سے زائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: نیوزی لینڈ میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن نافذ

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 25 ہزار776 تک پہنچ گئی ہے جبکہ2 کروڑ92 لاکھ55ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ سے زائد ہے اورایک لاکھ 57 ہزار195 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں