سٹی آف لندن کے سائز جتنا برفانی تودہ ٹوٹ کر علیحدہ

سٹی آف لندن کے سائز جتنا آئس برگ ٹوٹ کر علیحدہ

انٹارکٹیکا میں سٹی آف لندن کے سائز جتنا برفانی تودہ ٹوٹ کر علیحدہ ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق موسمی تبدیلیوں کے خطرناک اثرات سامنے آنے لگ گئے ہیں۔ انٹارکٹیکا میں برطانوی ریسرچ سینٹر کے قریب نیویارک شہر کے رقبے سے بھی بڑا برفانی تودہ ٹوٹ کر علیحدہ ہو گیا۔

برطانوی انٹارکٹیک سروے کے مطابق یہ برف کا حصہ بیڈ فور شائر کاؤنٹی کے برابر اور490 اسکوائر میل لمبا ہے۔

برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ برفانی تودہ ٹوٹنے سے برطانوی ریسرچ اسٹیشن متاثر نہیں ہو گا۔ ماہرین نے 10 سال قبل اس مقام پر دراڑ پڑنے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

اکتوبر 2019 کو انٹارکٹیکا میں ایک انتہائی بڑا برفانی تودہ ’’ایمری آئس شیلف‘‘ نامی برفانی خطے سے ٹوٹ کر علیحدہ ہو گیا تھا۔ جس کا سائز لگ بھگ پاکستان کے شہر لاہور جتنا تھا۔ اس تودے کا رقبہ 1636 مربع کلومیٹر تھا جسے ڈی 28 کا نام دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ: برف باری کے موسم میں مکمل روشن چاند نے سماں باندھ دیا

جولائی 2017 میں جب قطب جنوبی کے منجمد برف سے اے 68 اے نامی برف کا بلاک علیحدہ ہوا تھا تو اس کا رقبہ چھ ہزار مربع کلومیٹر تھا یعنی ویلز کا ایک چوتھائی لیکن اب جبکہ کہ اس کا رقبہ ٹوٹ پھوٹ کر 4200 مربع کلومیٹر رہ گیا ہے تو یہ اب انگلش کاؤنٹی سمرسیٹ کے برابر ہے۔

ماہرین اس بات پر حیران ہیں کہ آئس برگ نے اپنا زیادہ تر حصہ نہیں کھویا ہے۔ بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ اسے بہت پہلے ہی کئی بڑے ٹکڑوں میں بکھر جانا چاہیے تھا۔


متعلقہ خبریں