ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا


اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹر اتھارٹی (اوگرا) نے یکم مارچ سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔

مارچ 2021کے لیے ایل پی جی کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو قیمت میں 2روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 22 اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 84روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد فی کلو ایل پی جی کی قیمت160 روپے ہوگئی ہے۔

یکم مارچ سے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1885اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 7252روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق مارچ 2021 کیلئے ہوگا۔

فروری میں ایل پی جی کی قیمت 157 روپے 89 پیسے فی کلو تھی اور ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1863 روپے 14 پیسے تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد

خیال رہے کہ اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھی بھجوائی تھی جس کو وزیراعظم نے مسترد کردیا۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے 7 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی تھی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 19 روپے 61 پیسے اضافے کی تجویز دی تھی۔

پیٹرولیم لیوی کی بنیاد پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 6 روپے فی لیٹر بڑھانے کی تجویز دی گئی تھی۔ فی لیٹر پیٹرول پر موجودہ عائد لیوی 17 روپے 97 پیسے ہے۔


متعلقہ خبریں