حرا مانی نے سالگرہ کس کے ساتھ منائی؟

حرا مانی نے سالگرہ کس کے ساتھ منائی؟

فوٹو: فائل


پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے اس مرتبہ کینسر سے متاثرہ بچوں کے ساتھ سالگرہ منائی۔

حرا مانی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر کینسر سے متاثرہ معصوم بچوں کے ساتھ سالگرہ منانے کی تصاویر شیئر کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

اداکارہ نے تصاویر کے ساتھ ایک لمبی تحریر بھی لکھی۔ حرا نے لکھا کہ یہ سالگرہ بہت خوبصورت گزری، سب کچھ بہت خالص تھا اور پورا دن میں نے بہت سکون سے گزارا۔

حرا نے لکھا کہ سارا وقت اس پریشانی کے بغیر گزرا کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ کسی رشتہ دار نے کھانا نہیں کھایا یا کوئی مجھ سے ناراض تو نہیں ہو گیا۔ یہ سالگرہ ٹینشن کے بغیر گزری۔

یہ بھی پڑھیں: حرا مانی اور کرینہ کپور میں سے بہتر کون؟

انہوں نے لکھا کہ میں نے کسی کیک بنانے والے کو ٹیگ کیا نہ ہی عمدہ لباس کا کوئی مقابلہ ہوا۔ بس سکون ہی سکون تھا۔

حرا مانی نے تحریر کیا کہ یہ اللہ کی رحمت ہے کہ اتنے پیارے بچوں کے ساتھ وقت گزار سکی اور میں نے ان سے صبر اور برداشت سیکھی اور ان بچوں کے والدین سے اللہ پہ بھروسہ کرنا سیکھا۔

پوسٹ کے آخر میں انہوں نے شوکت خانم اسپتال کی انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے اداکارہ کو ان بچوں کے ساتھ وقت بتانے کا موقع دیا۔


متعلقہ خبریں