یوسف رضا گیلانی کا اراکین قومی اسمبلی کو اہم خط

الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کو طلب کر لیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے اراکین قومی اسمبلی کو سینیٹ انتخابات میں حمایت کے لیے خط لکھ دیا۔

رہنما پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی نے اپنے خط میں اراکین قومی اسمبلی سے درخواست کی کہ وہ 3 مارچ کے سینیٹ انتخاب کے لیے ووٹ دیں۔ میں نے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں 1985 سے پارلیمان کا حصہ ہوں اور میرے 4 دہائیوں کا سیاسی سفر سب کے سامنے ہے۔ میں نے بطور وزیر اعظم حزب اختلاف کے لیے دروازے کھلے رکھے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے لیے یکجہتی کی ضرورت ہے اور ہمیں پارلیمان کے تقدس کے لیے اکٹھے ہونا ہے۔ سیاسی و نظریاتی اختلاف جمہوریت کا حسن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹر کیسے منتخب ہوتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ الیکشن اپنی انا کی تسکین یا حکومت کے خلاف نہیں لڑ رہا اور مجھے امید ہے کہ 3 مارچ کو کردار کو مدنظر رکھ کر ارکان فیصلہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز