سینیٹر کی ذمہ داریاں کیا ہیں؟


ایک سینیٹر یا ایوان بالا کے ممبر  کے اختیارات اور ذمہ داریاں رکن قومی اسمبلی سے مختلف ہوتی ہیں۔

سینیٹر کے انتخاب کا طریقہ کار رکن قومی اسمبلی سے مختلف ہے۔ رکن قومی اسمبلی کو عوام براہ راست ووٹوں کے ذریعے منتخب کرتے ہیں۔ سینیٹ کا رکن چاروں اسمبلیوں سے منتخب نمائندوں کے ووٹوں سے جیت کرآتا ہے۔

سینیٹ کا الیکشن جیت کر ایوان بالا کا حصہ بننے والا رکن سیاسی وابستگی رکھتے ہیں۔ ایوان بالا میں بننے والے قوانین پر پربحث کرتے ہیں اور بل کی منظوری میں حصہ لیتے ہیں۔

سینیٹرایوان بالا کا حصہ بن کر عوامی مفادات کو اجاگر کرتے ہوئے قانون سازی میں تجاویزدیتے ہیں۔

ایوان بالا کے ممبر حکومتی کارکردگی پرنظر رکھتے ہیں۔ قانون سازی کا حصہ بننا، اداروں کی کارکردگی جانچنا اور مسائل کی نشاندہی ان کی اہم ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹر کیسے منتخب ہوتا ہے؟

ایک سینیٹرکی تنخواہ دیگرمراعات کے علاوہ 76 ہزار 802 روپے ہے۔ سینیٹرکو پارلیمنٹ لاجز میں رہائش دی جاتی ہے۔

ٹرین پر سفر کی صورت میں ایئرکنڈیشنڈ کلاس اور ایک دوئم درجے کے سفری ٹکٹ کی مد میں ادائیگی کی جاتی ہے۔ ہوائی سفر کی صورت میں ایک بزنس کلاس ٹکٹ کی رقم دی جاتی ہے۔

ایوان بالا کے ممبر کو 3 لاکھ روپے سالانہ کے سفری اور 90 ہزار روپے سالانہ نقد لیوآف ٹریول وائوچرزکی مد میں ادا کیے جاتے ہیں۔

بذریعہ سڑک سفر کے دوران ارکان کو ڈیلی الائونس کی مد میں 1750 روپے سے 3 ہزار روپے یومیہ دیئے جاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں