سلمان خان نے اب کس کو ڈرا دیا؟

فوٹو: فائل


غصے کی وجہ سے مشہور اداکار سلمان خان نے اب کی بار بالی وڈ کے معروف گلوکار کو ڈرا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راکھی ساونت کا سلمان خان کے ساتھ نیا رشتہ

گلوکار میکا سنگھ نے بھارت کے نئے رئیلٹی شو ’انڈین میوزک لیگ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سلمان خان کے ایک پرینک نے ان کی رات کی نیند اڈا دی تھی۔

میکا سنگھ نے بتایا کہ انہوں نے دبنگ خان کی فلم کے لیے ایک گیت ریکارڈ کرایا تھا۔ ایک رات انہیں سلمان خان کی کال آئی اور انہوں نے مجھ سے کہا کہ جو گانا تم نے گایا تھا وہی میں نے اپنی آواز میں ریکارڈ کرا لیا ہے۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ اس کال کے بعد میں پوری رات نہیں سو سکا اور یہی سوچتا رہا کہ جب سلمان خان نے گانا گا لیا ہے تو میری آواز میں کون سنے گا؟

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان سے پہلے میں نے پیار کیا میں کون ہیرو تھا؟

میکا سنگھ کا کہنا تھا کہ صبح ہوتے ہی میں نے میوزک کمپوزر کو فون کیا اور اپنے گانے کے متعلق استفسار کیا تو انہوں نے بتایا کہ سلمان نے گانا نہیں گایا بلکہ وہ مذاق کررہے تھے۔


متعلقہ خبریں