پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور کی نیول چیف امجد خان سے الوادعی ملاقات

پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان کی نیول چیف امجد خان نیازی سے الوادعی ملاقات

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے نیول چیف ایڈمرل امجد خا ن نیازی سے الوادعی ملاقات کی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیارے مار گرانے کے 2 سال مکمل

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد آمد پر امیر البحر نے ایئر چیف کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے دستے نے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

معزز مہمان نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

نیول چیف  ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک فضائیہ کیلئے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی رافیل طیارے کا توڑ، پاک فضائیہ نے بلاک تھری کی تیاری شروع کردی

ایئر چیف نے پیشہ وارانہ امور میں پاک بحریہ کے بھر پور تعاون کی تعریف کی اور نیک خواہشات کے اظہار پر نیول چیف کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز