عمران اشرف کی ملکہ کون؟

عمران اشرف کی ملکہ کون؟

فوٹو: فائل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے صفِ اول کے اداکار عمران اشرف نے مداحوں کو بتا دیا کہ ان کی ملکہ کون ہیں۔

ہم ٹی وی کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’رانجھا رانجھا کر دی‘ میں جاندار اداکاری سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار نے اپنی اہلیہ کو ملکہ قرار دے دیا ہے۔

عمران اشرف نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر اپنی اور اہلیہ کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی انہیں شادی کی مبارکباد بھی دی۔

رانجھا رانجھا کر دی کے بھولے نے تصویر کے ساتھ تحریر کیا ’سالگرہ مبارک میری ملکہ‘۔ ساتھ میں انہوں نے ہارٹ ایموجی بھی بنایا۔

اداکار کی اہلیہ کرن اشفاق حسین ڈار بھی شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ وہ بطور ماڈل اس انڈسٹری کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ‘رانجھا رانجھا کردی’ کی نوری انسٹاگرام پر بھی مشہور

حال ہی میں ہم ٹی وی پر عمران اشرف کا ڈرامہ ’رقص بسمل‘ آن ایئر ہو رہا ہے جسے شائقین میں بہت مقبولیت حاصل ہے۔ ڈرامے میں عمران اشرف کی اداکاری اور ان کے چہرے کے تاثرات کو بہت سراہا جا رہا ہے۔

’رقص بسمل‘ میں عمران اشرف نے ایک مذہبی گھرانے کے لڑکے کا کردار ادا کیا ہے جسے ایک طوائف سے محبت ہو جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز