چیئرمین سینیٹ نے پنجاب فارمولے اور چار نشستوں کی پیشکش کی، پی ڈی ایم


کوئٹہ: اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ نے پنجاب فارمولے اور چار نشستوں کی پیشکش کی تھی لیکن ہم نے چھ نشستوں کا مطالبہ کیا تو ابھی تک انہوں ںے کوئی جواب نہیں دیا۔

سینیٹ الیکشن:صدر اور گورنرز مہم میں حصہ نہیں لیں گے، ضابطہ اخلاق جاری

ہم نیوز کے مطابق پی ڈی ایم اجلاس کے بعد یہ بات پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردار اخترمینگل، مولانا عبدالغفور حیدری اور محمود خان اچکزئی نے بتائی۔

سربراہ بی این پی سردار اخترمینگل نے کہا کہ خلائی مخلوق کےساتھ ساتھ پیراشوٹر بھی سینیٹ الیکشن میں آرہے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ پی ڈی ایم نے سینیٹ الیکشن کے لیے مشترکہ امیدوار سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر مینگل نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے پہلے بھی مشاورت کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ  سپریم کورٹ کے فیصلے پر حکومت کا شادیانے بجانا حیرانی کی بات ہے۔

پی ڈی ایم کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پی ڈی ایم نے ضمنی انتخابات اور سینیٹ انتخابات مل کر لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔

جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کی وجہ سے ہماری تحریک میں کچھ وقت کا وقفہ آیا ہے۔

سینیٹ انتخابات خفیہ رائے شماری سےہوں گے، سپریم کورٹ

انہوں نے کہا کہ 26 مارچ کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت عوام مہنگائی سے پریشان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے خواتین سٹرکوں پر نکل آئی ہیں۔

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان میں کوئی کسی کا غلام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہی باتیں جب ہمارے آباؤ اجداد کرتے تھے تو برا لگتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پارلیمنٹ کی بالادستی ہونی چاہیے اور ووٹ کی عزت ہونی چاہیے۔

پی ڈی ایم کے مرکزی رہنما محمود خان اچکزئی نے کہا کہ بلوچوں کو ان کے وسائل پر حق دینے کی یقین دہانی کروانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو ہم نے آگے لے کر چلنا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق محمود خان اچکزئی نے کہا کہ حکومتی کوششوں کے باوجود پاکستان گرے لیسٹ سے وائٹ لسٹ پر نہیں آسکا۔

سینیٹ الیکشن: قومی اسمبلی میں کس کا پلڑا بھاری؟

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ نے پنجاب فارمولے اور چار نشستوں کی پیشکش کی جس کے جواب میں ہم نے چھ نشستوں کا مطالبہ سامنے رکھا جس کا جواب تاحال نہیں دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں