اپوزیشن ووٹ کیوں مانگ رہی ہے؟ وزیراعظم نے بتادیا

مجرم نمبر ون نواز شریف جھوٹ بول کر باہر چلا گیا، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی کو تلقین کی ہے کہ وہ ضمیر کی سنیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ اپوزیشن حکومتی اراکین اسمبلی سے رابطے کررہی ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے پنجاب فارمولے اور چار نشستوں کی پیشکش کی، پی ڈی ایم

ہم نیوز نے وزیراعظم عمران خان سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقاتوں کی اندورنی کہانی ذرائع سے بتاتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اراکین اسمبلی سے کہا کہ اگر چوروں لٹیروں کو ہی ووٹ دینا ہے تو پھر آپ اور ان میں کیا فرق ہو گا؟

ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیلٹ پیپر کی شناخت سے ہارس ٹریڈنگ ختم ہوگی۔

سینیٹ الیکشن: قومی اسمبلی میں کس کا پلڑا بھاری؟

وزیراعظم کی اراکین قومی اسمبلی سے ہونے والی ملاقاتوں کی بابت ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے کہا کہ جانتا ہوں کہ مہنگائی کے مسائل ہیں مگر ان چیلنجز پر قابو پائیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق دوران ملاقات عامر ڈوگر نے استفسار کیا کہ اپوزیشن کے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی نے تو ہم سمیت آپ سے بھی ووٹ مانگا ہے؟ اس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اب یہ ووٹ کی صورت میں مجھ سے این آر او لینا چاہتے ہیں۔

سینیٹ انتخابات خفیہ رائے شماری سےہوں گے، سپریم کورٹ

ذرائع کے مطابق انہوں نے واضح طور پر کہا کہ جو مرضی کر لیں ان کے سامنے نہیں جھکوں گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یقین دہانی کرائی کہ اراکین پارلیمنٹ کی زیر تکمیل ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کریں گے۔


متعلقہ خبریں