اب ہیٹر کے ذریعے سردی اور غربت، دونوں کو بھگانا ممکن


پیرس: فرانسیسی کمپنی قارنیٹ نے ایک ایسا منفرد ہیٹر تیار کیا ہے جو گھر کو گرم کرنے کے ساتھ  ساتھ کریپٹو کرنسی کی مائننگ بھی کرتا ہے۔

مائننگ کے لیے کافی پراسیسنگ پاورکی ضرورت پڑتی ہے اور اس عمل کے دوران بہت حرارت خارج ہوتی ہے۔ انجینیئرز نے حرارت کو کام میں لاتے ہوئے اسے ایک  ہیٹرمیں تبدیل کردیا ہے۔ کریپٹو ہیٹرنامی اس آلے میں سی پی یو کی بجائے دو جی پی یوز اور آٹھ  جی بی  ریم استعمال ہوتی ہے اور یہ بغیر آواز کے کریپٹو کرنسی کو مائن کرتا ہے۔

یہ کمپیوٹنگ ہیٹر فقط  دس منٹ میں کام شروع کر دیتا ہے۔ ایک موبائل ایپ کے ذریعے حرارت اور کرییپٹوکرنسی کے اتارچڑھاؤ کی نگرانی کی جا سکتی ہے۔ اس نئی ایجاد کی مدد سے ہر مہینے ایک سو سے زائد ڈالر کمائے جا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں