موت کی پیش گوئی کرنے والا سسٹم تیار


جرمن ماہرین نے موت کی چار دن پہلے پیش گوئی کرنے والا وائرلیس ہارٹ ریڈار سسٹم تیار کر لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ فالج یا دل کے دورے کے پیشگی وارننگ کے لیے وائر لیس ریڈار سسٹم استعمال کرنے لگے ہیں، جو چار روز پہلے ہی موت کے وقت کی پیشگوئی بھی کر دیتا ہے۔

ریڈار میں ہائی فریکوینسی کے انتہائی حساس سینسرز نصب ہیں۔ جو مریضوں کی دل کی دھڑکن اور سانس دونوں کا مسلسل تجزیہ کرسکتے ہیں۔

ڈاکٹروں سے بھی پہلے الزائمر کی تشخیص کرنے والا سسٹم تیار

ماہرین کے مطابق کوویڈ 19 کے مریضوں کے لیے بھی ریڈار ٹیکنالوجی کا استعمال مفید ثابت ہوا ہے۔

ریڈار کے ذریعے وائرس کی شدت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے جس سے طبی عملہ انفیکشن سے محفوظ رہتا ہے۔


متعلقہ خبریں