سندھ: پی ٹی آئی کے تین اراکین اسمبلی اغوا ہو گئے ہیں، خرم شیر زمان

جعلی چیئرمین نوٹس پھاڑنے کے بجائے اپنا منشور پھاڑ کر پھینک دیں۔، خرم شیر زمان

کراچی: پاکستان تحریک انصاف نے اپنے تین اراکین اسمبلی کے اغوا کیے جانے کا الزام عائد کردیا ہے۔ یہ الزام پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے لگایا ہے اور ساتھ ہی خبردار کیا ہے کہ اگر کسی بھی رکن کو کوئی نقصان پہنچا تو ذمہ دار حکومت سندھ ہو گی۔

چیئرمین سینیٹ نے پنجاب فارمولے اور چار نشستوں کی پیشکش کی، پی ڈی ایم

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اپنے تین اراکین اسمبلی کے اغوا کیے جانے کا الزام اس وقت عائد کیا گیا ہے کہ جب سینیٹ انتخابات میں صرف دو دن رہ گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ تین اراکین اسمبلی سے ہمارا رابطہ نہیں ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے گزشتہ انتخابات میں لوگوں کے ضمیر خریدے گئے تھے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ اب جو بھی ضمیر بیچے گا کم سے کم اس کا پتہ چل جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آج آصف زرداری کو بڑ ادھچکہ لگا ہے۔

سینیٹ انتخابات میں ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے، شبلی فراز

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہمارے اراکین کو فون کرکے دھمکایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پولیس کو بھی اس معاملے سے آگاہ کردیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ ہمارے ایک رکن اسمبلی کریم بخش گبول کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ہمیں کریم بخش گبول پر یقین ہے کہ وہ اپنی وفاداری فروخت نہیں کرسکتے ہیں۔

سینیٹ انتخابات خفیہ رائے شماری سےہوں گے، سپریم کورٹ

ہم نیوز کے مطابق خرم شیر زمان نے کہا کہ اس وقت صوبہ سندھ میں صورتحال بہت خراب ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اگر کسی کو نقصان پہنچا تو ذمہ دار حکومت سندھ ہو گی۔


متعلقہ خبریں