فرانس: سابق صدر سرکوزی کو کرپشن کے الزامات پر تین سال کی سزا

فرانس: سابق صدر سرکوزی کو کرپشن کے الزامات پر تین سال کی سزا

پیرس: فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو کرپشن کے الزامات پر تین سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

فرانس کی غیر یورپی یونین ممالک کیلئے سرحدیں بند

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق صدرنکولس سرکوزی کو سزا ایک عدالت نے سنائی ہے۔ ان پر کرپشن کرنے اور غیرقانونی طور پر اثر انداز ہونے کا الزام تھا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق صدر پر الزام تھا کہ انہوں نے الیکشن مہم کی فنڈنگ کی تحقیقات کرنے والے ایک جج کو خفیہ انفارمیشن کی فراہمی کے بدلے اعلی عہدہ حاصل کرنے میں مدد کی پیشکش کی تھی۔

فرانس کی عدالت نے الزامات ثابت ہونے پر سرکوزی کو تین سال قید کی سزا دے دی ہے لیکن سزا میں سے دو سال معطل رہیں گے۔

فرانس میں پولیس اصلاحات کیخلاف مظاہرے

خبر رساں ایجنسی کے مطابق دو سال کی سزا کی معطلی کا مطلب ہے کہ سابق صدر سرکوزی ایک سال کی سزا کاٹنے کے لیے ابھی جیل نہیں جائیں گے۔


متعلقہ خبریں