پورے خطے میں ایران کو نشانہ بنائیں گے، اسرائیلی وزیراعظم

اسرائیلی صدر نے نیتن یاہو کو حکومت تشکیل دینے کی دعوت دیدی

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ خلیج میں اسرائیلی بحری جہاز کو دھماکے کے ذریعے نشانہ بنانے کا ذمہ دار ایران ہے۔

فوج ایران کو جوہری ہتھیار کے حصول سے روکنے کی تیاری کررہی ہے، اسرائیلی وزیر دفاع

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ بات عیاں ہے کہ جہاز پر حملہ ایران کا کام ہے کیونکہ وہ اسرائیل کا سب سے بڑا دشمن جو ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی فورسز پورے خطے میں ایران کو نشانہ بنائیں گی۔

ایرانی سپریم لیڈر کے بیان سے ہماری پالیسی تبدیل نہیں ہو گی، وائٹ ہاؤس

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کے ہاتھ جوہری ہتھیار نہیں لگنے دیں گے خواہ معاہدہ ہو یا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات میں نے اپنے دوست جوبائیڈن کو بھی بتا دی ہے۔


متعلقہ خبریں