عمان: تجارتی سرگرمیاں اور دکانیں رات 8 سے صبح 5 تک بند کرنیکا فیصلہ


مسقط: سلطنت عمان نے ملک میں تمام دکانیں، ریستورینٹس اور تجارتی سرگرمیاں رات آٹھ سے صبح پانچ بجے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کیسز کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

کورونا: سخت پابندیوں کے خلاف عوام سڑکوں پر 

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سلطنت عمان کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے پر عمل درآمد جمعرات چار مارچ سے کیا جائے گا جو 20 مارچ کی صبح تک جاری رہے گا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق حکومت کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ بندش کا فیصلہ ریستورانوں، قہوہ خانوں، ہوم ڈیلیوری سروسز پر بھی لاگو ہوگا البتہ پیٹرول پمپس، اسپتال، ہیلتھ سینٹرز اور نجی میڈیکل اسٹورز اس پابندی سے  مستثنیٰ ہوں گے۔

اسلام آباد: کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حکومتی فیصلے کے تحت اتوار سات مارچ سے جمعرات گیارہ مارچ تک تمام سرکاری اسکولوں میں تعلیم بھی آن لائن دی جائے گی۔

حکومت کا اس ضمن میں مؤقف ہے کہ اس دوران عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد11کروڑ46لاکھ سے بڑھ گئی

حکومت نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ محتاط رہیں، فیملی کے تمام افراد وائرس سے بچاؤ کے لیے مقررہ حفاظتی تدابیر کی سختی سے پابندی کریں اور تقریبات و اجتماعات منعقد نہ کریں۔


متعلقہ خبریں