پناہ گاہیں کوئی احسان نہیں بلکہ لوگوں کا حق ہیں، بشریٰ بی بی


خاتون اول بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ پناہ گاہیں کوئی احسان نہیں بلکہ ان لوگوں کا حق ہیں۔

خاتون اول نے لاہور میں داتا دربار کے قریب پناہ گاہ کا دورہ کیا ہے اور وہاں دیئے جانے والے کھانے اور سہولتوں کا جائزہ لیا۔

 انہوں نے پناہ گاہ میں مقیم افراد کو مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔

بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ حکومت نے کھلے آسمان تلے سونے والے افراد کو چھت دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پناہ گاہوں کی عمارتوں کی ضروری مرمت کیلئے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کریں گے۔

اسلام آباد میں 5 پناہ گاہوں کو ماڈل پناہ گاہیں بنانے کا فیصلہ


متعلقہ خبریں