کوہلی انسٹاگرام پر 10 کروڑ فالوورز رکھنے والے پہلے کرکٹر بن گئے


بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 10 کروڑ فالوورز رکھنے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے بھارتی کپتان کو یہ سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

خیال رہے کہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی شخصیت معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ہیں۔

جوائنٹس سے کھیلنے والے 36 سالہ فٹ بالر کی فالوورز کی تعداد 25 کروڑ 80 لاکھ ہے۔

ویرات کوہلی اور سدہارتھ ملہوترا بھی ’پارری گینگ‘ میں شامل

امریکہ کی معروف گلوکارہ آریانا گرینڈے کی انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 22 کروڑ 40 لاکھ ہے اور اس فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

معروف امریکی ریسلر و اداکار دی راک ڈوائن جانسن انسٹاگرام پر فالوو کیئے جانے والی تیسری بڑی شخصیت ہیں۔

راک کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 21 کروڑ 40 لاکھ ہے۔


متعلقہ خبریں