سندھ میں ثانوی امتحانات کے دوران اسلامیات کا پرچہ بھی آؤٹ

وزراء تعلیم کا دسویں اور باہوریں کے امتحانات پہلے کرنے کا فیصلہ

گھوٹکی: سندھ میں ہونے والے ثانوی تعلیمی بورڈ کے امتحانات میں گیارہویں جماعت کا اسلامیات کا پرچہ بھی آؤٹ ہو گیا۔

ہم نیوز کے مطابق سکھر امتحانی بورڈ کے زیراہتمام گیارہویں جماعت کا اسلامیات کا پرچہ امتحان شروع ہونے سے پہلے ہی انٹرنیٹ پر دستیاب تھا۔ پرچہ ڈہرکی ڈگری کالج سے آؤٹ ہو کر سوشل میڈیا کی زینت بنا۔

دفعہ 144 نافذ ہونے کے باوجود غیرمتعلقہ لوگ پرچے کے اوقات میں امتحانی مراکز کے اطراف میں موجود رہے۔ مراکز کے اندر نقل مافیا کا راج اور موبائل کا استعمال بھی جاری رہا۔

متعلقہ خبر: سکھر میں دفعہ 144 نافذ: پرچہ آؤٹ، نقل بھی جاری

سندھ بھر میں ہونے والے ثانوی تعلیمی بورڈ کے امتحانات میں روزانہ کی بنیاد پر پرچے آؤٹ ہو رہے ہیں۔ پرچوں کو آؤٹ کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں: سکھر میں امتحانات نقل گردی کی لپیٹ میں

بار بار کے اعلانات کے باوجود سندھ حکومت کے تمام ماتحت ادارے نقل مافیا کو لگام ڈالنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ امتحانات میں نقل روکنے کے لیے بنائی گئی نگران کمیٹیاں خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

امتحانات میں نقل کے نہ رکنے والے سلسلے کو وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے نافذ کی گئی تعلیمی ایمرجنسی پر بڑا سوالیہ نشان قرار دیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں