اپوزیشن منہ دیکھتی رہ جائیگی، حفیظ شیخ جیت رہے ہیں: شیخ رشید

پی ڈی ایم اسلام آباد میں حرکت کرتی ہے تو سندھ میں گورنر راج نافذکیا جائیگا، شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 3 مارچ کوعمران خان کے امیدوار حفیظ شیخ جیت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن صرف منہ دیکھتی رہ جائے گی۔

سینیٹ: ایم کیو ایم اور جی ڈی اے نے حفیظ شیخ کی حمایت کا اعلان کردیا

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن والے کھانا کہیں اور کھائیں گے اور ووٹ حفیظ شیخ کو دیں گے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں پیسہ رسوا ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم حفیظ شیخ کو ووٹ دے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں اگر کل تک فیصلہ ہو گیا تو صرف ایک نشست پر مقابلہ ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بلا مقابلہ امیدوار جیت گئے اور پیسہ ہار گیا۔

چیئرمین سینیٹ نے پنجاب فارمولے اور چار نشستوں کی پیشکش کی، پی ڈی ایم

ہم نیوز کے مطابق اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ق لیگ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ق لیگ حفیظ شیخ کو ووٹ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں چودھری پرویز الٰہی نے وزیراعظم کا ٹاسک پورا کیا۔


متعلقہ خبریں