پاکستان ریلویز: انٹرنیشنل گڈز ٹرین سروس 12 سال بعد بحال

rehman baba express

پشاور سے کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس حادثے کا شکار


اسلام آباد: پاکستان ریلویز نے انٹرنیشنل گڈز ٹرین سروس بحال کردی ہے۔ انٹرنیشنل گڈز ٹرین سروس 12 سال کے طویل وقفے کے بعد بحال کی گئی ہے۔

پاکستان ریلوے 14 فروری سے سفاری ٹرین کا آغاز کرے گا

ہم نیوز نے اس ضمن میں پاکستان ریلویز کے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان چار مارچ 2021 سے انٹرنیشنل گڈز ٹرین سروس چلائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پہلی انٹرنیشنل گڈز ٹرین ترکی سے دو ہفتوں میں کراچی پہنچے گی۔ یہ ٹرین دو ہفتوں کے دوران کل آٹھ ہزار 490 کلو میٹر کا طویل فاصلہ طے کرے گی۔

ہم نیوز نے اس حوالے سے پاکستان ریلویز کے ذرائع سے بتایا ہے کہ ترکی سے روانہ ہونے والی ٹرین ایران، زاہدان، کوئٹہ اور روہڑی سے ہوتی ہوئی کراچی پہنچے گی۔

اٹک: نوجوان نے ریلوے اسٹیشن نما بیٹھک بنا کر حیران کر دیا

ذرائع کے مطابق ترکی سے پاکستان پہنچنے والی انٹرنیشنل گڈز ٹرین اپنے ہمراہ گھریلو استعمال کا الیکٹرونکس سامان لائے گی جس کے بعد مارچ ہی میں یہ ٹرین سامان لے کر کراچی سے ترکی کے لیے روانہ ہو جائے گی۔


متعلقہ خبریں