دنیا کے پہلے خلائی ہوٹل کی تعمیرات کا آغاز 2025 میں ہو گا


دنیا کے پہلے خلائی ‘اسپیس ہوٹل’  کی تعمیرات کا آغاز 2025 میں ہو گا۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس ہوٹل میں 400 افراد کو ٹہرانے کی جگہ ہو گی اور یہ ریستوران، سینما اور کمروں سے آراستہ ہو گا۔

آربیٹل اسمبلی کارپوریشن (او اے سی) کی جانب سے تیار کئے جانے والا یہ ہوٹل 2027 تک آپریشنل کر دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس ہوٹل کی تعمیرات زمین کے گرد مدار میں کی جائے گی۔

خلائی اسٹیشن ایک بڑے دائرہ نما جیسا ہو گا جو چاند کی طرز پر مصنوعی کشش ثقل پیدا کرنے کے لئے گھومے گا ۔

وایجر اسٹیشن کے ہوٹل میں کروز جہاز جیسی تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ جن میں بڑے سینیما، ہیلتھ اسپا اور ریستوران شامل ہیں۔

گھومتے ہوئے خلائی اسٹیشن کے بیرونی حصے میں پاڈز نصب کئے جائیں گے اور ان میں سے چند پوڈز بعد ازاں ریسرچ و تحقیق کے لیے ناسا اور ای ایس اے کو فروخت کر دیئے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق خلائی اسٹیشن بنانے کے لئے آنے والی لاگت ، یا ہوٹل میں ایک رات گزارنے کی لاگت کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی۔

 


متعلقہ خبریں