عائزہ خان نے فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی


اپنی خوبصورت مسکراہٹ سے دلوں کو موہ لینے والی پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ فلموں میں کام کرنے کی بجائے مجھے گھر میں رہنا اچھا لگتا ہے۔

عائزہ خان کا ’ارتغرل‘ کی اداکارہ کے نام محبت بھرا پیغام

انہوں نے بتایا کہ جب بھی کوئی نئی فلم بنانے لگتا ہے تو سب سے پہلے مجھے پیش کش کی جاتی ہے لیکن میں اپنی فیملی اور بچوں کو زیادہ وقت دیتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران عباس کے بعد انہیں دانش تیمور کے ساتھ بھی ڈراموں میں پسند کیا گیا ہے۔

عائزہ خان کی ڈفلی

جنگ سے بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ مجھے فیشن شوز بہت پسند ہیں اور ان  میں شرکت کرنا اچھا لگتا ہے۔

عائزہ خان کا کہنا تھا کہ میں نئے ڈراموں میں کام کر رہی ہوں ، جَلد ہی مداح مجھے نئے پروجیکٹ میں یاد گار کردار میں دیکھیں گے۔

عائزہ خان نے اپنی کامیابی کے راز سے پردہ اٹھا دیا 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں