پی پی: لانگ مارچ کراچی سے شروع کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی نے لانگ مارچ کراچی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لانگ مارچ کراچی سے شروع ہو کر اسلام آباد پہنچے گا۔

آصف زرداری، نواز شریف میں رابطہ: سینیٹ الیکشن، لانگ مارچ پر تبادلہ خیال

ہم نیوز نے اس ضمن میں پی پی کے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ پارٹی قیادت نے صلاح و مشورے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ لانگ مارچ کا آغاز کراچی سے کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کی جانب سے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو واضح طور پر ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ 26 مارچ 2021 کو کراچی میں جمع ہوں جہاں سے لانگ مارچ کا آغاز کیا جائے گا۔

لانگ مارچ ایک دن کا نہیں کئی دن ٹھہرنا پڑے گا،مولانا فضل الرحمان

اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پی ڈی ایم کی جانب سے لانگ مارچ کرنے کا اعلان فروری 2021 میں کیا گیا تھا۔

پی ڈی ایم کی جانب سے اس بات کا اعلان سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے کیا گیا تھا۔ اعلان کرنے سے قبل پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مریم نواز، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، اے این پی کے امیر حیدر ہوتی، آفتاب شیرپاؤ، محمود خان اچکزئی اور دیگر رہنما شریک ہوئے تھے۔

اب قانون سازی پر نہیں لانگ مارچ میں بات ہوگی، مریم نواز

امیر جے یو آئی (ف) نے لانگ مارچ کے متعلق اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پورے ملک سے قافلے اسلام آباد کے لیے 26 مارچ کو روانہ ہوں گے۔


متعلقہ خبریں