کورونا وائرس: دنیا میں11 کروڑ 52 لاکھ سے زائد متاثر

فوٹو: فائل


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 11 کروڑ 52 لاکھ 99 ہزار سے زائد افراد متاثر اور مرنے والوں کی تعداد 25 لاکھ 60 ہزار 602 ہو گئی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ 11 لاکھ 17 ہزار سے زائد  اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 16 لاکھ سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 29 ہزار 214 تک پہنچ گئی ہے جبکہ2 کروڑ 93 لاکھ 70 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ 39 ہزار سے زائد ہے اورایک لاکھ 57 ہزار 385 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: سخت پابندیوں کے خلاف عوام سڑکوں پر 

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 6 لاکھ 47 ہزار زائد ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 57 ہزار 562 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

روس میں 42 لاکھ 68 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 86  ہزار 896 ہے۔

برطانیہ میں 41 لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 23 ہزار 296 اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 37 لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 87 ہزار 220 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسپین میں 31 لاکھ 30 ہزار 184 افراد متاثر اور 69 ہزار 801 اموات ہوئی ہیں۔ اٹلی میں بھی 29 لاکھ 55 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 98 ہزار 288 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جانسن اینڈ جانسن ویکسین کے فوری استعمال کی اجازت

اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔


متعلقہ خبریں