یونائیٹڈ نے گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے 12 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا گیا 156 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کے 17 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

اسلام آباد کی جانب سے اننگز کا آغاز پال اسٹرلنگ اور ایلکس ہیلز نے کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 76 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

اس دوران پال اسٹرلنگ کا بلا رنز اگلتا رہا اور انہوں نے محض 33 گیندوں پر 56 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

یونائیٹڈ کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز روحیل نذیر نے 34 جب کہ کپتان شاداب خان نے 21 رنز بنائے۔

بہترین گیند بازی کا مظاہرہ کرنے پر اسلام آباد کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔


اس سے پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور کیمرون ڈیلپورٹ نے کیا جو اچھا ثابت نہ ہو سکا۔

صائم ایوب پہلے ہی اوور میں پانچ رنز بنا کر حسن علی کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی نپی تلی گیند بازی کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے باز لمبی باری لینے میں ناکام رہے۔

کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے 54 زنز کی اچھی اننگز کھیلی اور ٹیم کا ٹوٹل 156 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ تک پہنچا دیا۔

اسلام آباد کی جانب سے فہیم اشرف 3، حسن علی 2 اور شاداب خان ایک کھلاڑی آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔

دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:

اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیگ اسپنر فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد کل کھیلے جانے والے میچ کو پہلے موخر کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 6: اسلام آباد اور کوئٹہ کےدرمیان آج ہونے والا میچ ملتوی


متعلقہ خبریں