سیاہ رات میں نایاب سیاہ تیندوا

سیاہ رات میں نایاب سیاہ تیندوا

فوٹو: فائل


برطانوی فوٹوگرافر نے سیاہ افق کے نیچے موجود کالے تیندوے کی تصاویر شیئر کر دی ہیں۔

ان تصاویر کو برطانوی فوٹوگرافر برارڈ لوکاس کی کتاب ’سیاہ تیندوا: افریقہ کی نایاب ترین بلیوں کی تصاویر بنانے کی میرےی خواہش‘ میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: نایاب نسل کا سیاہ چیتا ہلاک

37 سالہ برارڈ-لوکاس نے ابتدائی طور پر 2019 میں کھینچی گئی سیاہ تیندوے کی تصاویر جاری کیں جو دیکھتے ہی دیکتے وائرل ہو گئیں۔

تصاویر کے وائرل ہونے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ 100 سالوں میں پہلی مرتبہ یہ موقع آیا تھا کہ سیاہ تیندوے کو ’مناسب طریقے سے‘ عکس بند کیا گیا ہو۔

Black Leopard

تصاویر کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ ان میں سیاہ تیندوے کی کھال پر چاند کی روشنی ایک خاص چمک پیدا کر رہی ہے جو دیکھنے میں بہت بھلی لگ رہی ہے۔

فوٹو گرافر نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے ڈیلی میل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چھوٹے سیاہ تیندوے کا نک نیم ’بلیکی‘ جب کہ بڑے نر تیندوے کا نام ’بِگ سپاٹی‘ رکھا ہے۔

برارڈ لوکاس نے اپنے بلاگ میں بتایا کہ کس طرح انہیں اپنے ’خوابوں کی تصویر‘ کھینچنے کے لیے ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: مارگلہ ٹریل پر ایک بار پھر تیندوا، شہری خوف کا شکار

ان کا کہنا تھا کہ ان تصاویت کے لیے حالات سازگار ہونے کے ساتھ تیندوے کا صحیح سمت میں کھڑے ہونا بھی ضروری تھا۔


متعلقہ خبریں