یوٹیوب کی ٹک ٹاک کو ٹکر 

یوٹیوب کی ٹک ٹاک کو ٹکر 

فوٹو: فائل


ٹک ٹاک کے مقابلے میں ’یوٹیوب شارٹس‘ دنیا بھر میں متعارف ہونے کیلئے تیار ہو گئی ہے۔ 

یوٹیوب نے چینی ایپلیکیشن (ایپ) ٹک ٹاک سے مماثلت رکھتا فیچر ’یوٹیوب شارٹس‘ دنیا بھر میں متعارف کروانے کی تیاری کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 2020 میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے یوٹیوب اسٹارز کون؟

یوٹیوب شارٹس میں پندرہ سیکنڈ یا اس سے کم دورانیے کی ویڈیوز نئے کریٹیر ٹولز سے تیار کرکے اپ لوڈ کی جاسکے گی۔ اس میں اسپیڈ کنٹرولز، ٹائمر اور کاؤنٹ ڈاؤن فیچر بھی شامل ہے۔

مختصر ویڈیوز میں موسیقی کا اضافہ بھی کردیا جائے گا جس کے لیے یوٹیوب میں گانوں کی بہت بڑی لائبریری موجود ہے جو کمپنی کے مطابق وقت کے ساتھ مزید بڑی ہوتی جائے گی۔

’یوٹیوب شارٹس‘ کو ابتدائی طور پر صرف بھارت میں متعارف کرایا گیا تھا جہاں اس نے خاصی بڑی کامیابی حاصؒ کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اس نے کہا اور میں نے ہاں کردی: زویا ناصر نے جرمن یوٹیوبر سے منگنی کرلی

یوٹیوب کے سی پی او کا کہنا تھا کہ ’شارٹس کو خاصی پذیرائی ملی ہے۔ ان کے دنیا بھر میں روزانہ 3.5 بلین ویوز آتے ہیں جو کہ یقیناً ایک بہت بڑا نمبر ہے۔


متعلقہ خبریں