نایاب نسل کے سیاہ گینڈے کے ہاں بچےکی پیدائش

نایاب نسل کے سیاہ گینڈے کے ہاں بچےکی پیدائش

فوٹو: فائل


آسڑیلیا کے چڑیا گھر میں نایاب نسل کے سیاہ گینڈے کےہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاہ رات میں نایاب سیاہ تیندوا

نایاب نسل کے سیاہ گینڈے کی پیدائش پر چڑیا گھر میں جشن منایا جارہا ہے۔ نایاب گینڈے کا بچھڑا اپنے والد کے گذشتہ سال مرنے کے بعد آخری قسم ہے۔

گینڈے کی ماں بختیا اور اس کے بچے کی پرورش کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے دیکھا جاسکے گا۔ دنیا میں تیزی سے کم ہوتی سیاہ گینڈوں کی نسل کے تقریباً 6 ہزار جانور باقی رہ گئے ہیں۔

تارونگا ویسٹرن میدانی چڑیا گھر کی ڈائریکٹر سٹیو ہِنکس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ تجربہ کار والدہ بختیا کا چوتھا بچھڑا ہے‘ ۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: مارگلہ کی پہاڑیوں سے نایاب نسل کا تیندوا نیچے اتر آیا

انہوں نے کہا کہ بختیا اس چڑیا گھر کی سب سے زیادہ تجربہ کار مادہ گینڈا ہے جو نا صرف یہاں پیدا ہوئی ہے بلکہ اس نے 4 بچھڑے بھی پیدا کیے ہیں۔


متعلقہ خبریں