سینیٹ الیکشن سے پہلے سندھ اسمبلی میدان جنگ بن گئی


 سینیٹ الیکشن سے پہلے سندھ اسمبلی میدان جنگ بن گئی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف اراکین سندھ اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچے تو ہنگامہ شروع ہوگیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی ضمانت مسترد

سندھ اسمبلی آمد پر حکمران جماعت پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان  شہر یار شر، اسلم ابڑو اور کریم بخش گبول کا ڈیسک بجا کر استقبال کیا۔ 

اس  پر تحریک انصاف کے ارکان  بھڑک اٹھے اور منحرف ارکان  کا گھیراو کرلیا۔ ساتھ ہی اسپیکر ڈائس کے پاس دھکم پیل شروع ہو گئی۔ 

سندھ اسمبلی آمد پر پی ٹی آئی ارکان نے منحرف ارکان کو  گھیرلیا، یپلز پارٹی اراکین نے بیچ بچاو کی کوشش کی تو اپوزیشن اور حکومتی ارکان میں دھکم پیل ہونے لگ گئی اور حکومتی اور اپوزیشن ارکان ایک دوسرے سے الجھتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ اسمبلی نے پارلیمانی سیکریٹریز پر خزانے کے منہ کھول دیے 

منحرف رکن کریم بخش گبول بولے کہ پیپلز پارٹی والے انہیں اغوا کررہے ہیں۔ وہ پیپلز پارٹی کو ووٹ نہیں دینا چاہتے۔

پاکستان تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی کریم بخش گبول کو ساتھ لے گئے۔ گتھم گتھا ہونے کے بعد اسمبلی کے باہر لفظی جنگ شروع ہوئی۔


متعلقہ خبریں