نائجیریا: سینکڑوں مغوی طالبات رہا 

نائجیریا: سینکڑوں مغوی طالبات رہا 

فوٹو: فائل


فریقی ملک نائیجریا میں اغوا کی جانے والی سیکڑوں طالبات کو اغواکاروں نے رہا کر دیا ہے۔ 

نائجیریا کی اسٹیٹ زمفارا کے گورونر نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے الجزیرا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اغوا کاروں نے مغوی 279 طالبات کو رہا کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نائجیریا: تین سو سے زائد مغوی طالبات بازیاب نہ ہو سکیں

نائجیریا کے صدر نے اس خبر پر ’بےپناہ خوشی‘ کا اظہار کیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ مغوی طالبات کی رہائی کے بدلے اغوا کاروں کو کوئی معاوضہ نہیں دیا گیا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل  نائجیریا میں اسکول کی 3 سو سے زائد طالبات کو اغوا کیا گیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا اس بابت کہنا تھا کہ اغوا ہونے والی بچیوں کے والدین شدت غم سے نڈھال ہیں اور بچیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے دُعا گو ہیں۔

واضح رہے کہ نائجیریا کی ریاست زمفارا کے بورڈنگ اسکول سے نامعلوم مسلح افراد سینکڑوں طالبات کو اغوا کر کے لے گئے تھے۔ اس علاقے میں ایک ہفتے میں طلبا کے اغوا کا یہ دوسرا واقعہ تھا۔

نائجیریا پولیس کے مطابق زمفارا پولیس کمانڈ نے فوج کے ساتھ مل کر گورنمنٹ سائنس سیکنڈری اسکول کی 317 طالبات کی تلاش کے لیے مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کا آغاز کر دیا تھا۔

نائیجیریا کے شمال مغرب میں حالیہ برسوں میں بھاری اسلحے سے لیس جرائم پیشہ گروپ، تواتر سے ایسی وارداتیں کر رہے ہیں۔ ان وارداتوں کا مقصد اغوا برائے تاوان، لوٹ مار اور جنسی زیادتی ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھیڑ یا عجیب الخلقت مخلوق ؟

بعض حکام کا کہنا تھا کہ اغوا برائے تاوان کی ایسی وارداتوں میں اضافے کی ایک وجہ، ماضی میں بچوں کی بازیابی کے لیے حکومت کی جانب سے تاوان کی مد میں بڑی رقوم دینے سے ہوا تاہم حکومت تاوان دینے کے الزامات سے انکار کرتی ہے۔


متعلقہ خبریں