کورونا: عالمی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

فائل فوٹو


جنیوا:عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیدروس ایڈہانوم نے خبردار کیا ہے کہ گذشتہ سات ہفتے کے بعد پہلی مرتبہ کروناوائرس کے یومیہ تشخیص شدہ کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

پاکستان میں کوروناسےہلاکتوں کی تعداد12ہزار938ہوگئی

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے میں کووڈ-19 کیسز میں پہلی مرتبہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق کووڈ-19 کیسز میں اضافہ چار خطوں امریکہ، یورپ ، جنوب مشرقی ایشیا اور مشرقی بحر متوسط میں دیکھا گیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق کیسز میں اضافہ یقیناً مایوس کن ہے لیکن حیران کن ہرگز نہیں ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے واضح طورپر کہا کہ صرف ویکسین لگا کر لوگوں کو کورونا کا شکار ہونے سے نہیں بچایا جا سکتا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا کہ کووِڈ-19 کے دوبارہ پھیلنے اور کیسز میں اضافےکو سمجھنے کے لیے کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بظاہر تو ایک وجہ ہے کہ انسانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جو پابندیاں عائد کی گئی تھیں ان میں قدرے نرمی کی گئی ہے۔

اسلام آباد: کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا

ڈی جی ڈبلیو ایچ او کے مطابق عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد لوگوں نے ترک کردیا ہے اور وائرس کی نئی شکل کا پھیلاؤ ہو رہا ہے۔

ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے تمام حکومتوں پر زور دیا کہ وہ کووِڈ-19 کی ٹیسٹنگ ، کسی مریض سے رابطے میں آنے والے لوگوں کا سراغ لگانے ،متاثرہ افراد کو الگ تھلگ رکھنے یا قرنطینہ کرنے میں معاونت کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومتیں لوگوں کو حفظان صحت کے اصولوں پر کاربند کریں اور معیاری سہولتیں فراہم کریں۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں، جسمانی فاصلہ برقرار رکھیں، ہاتھوں کو بار بار دھوئیں، عوامی مقامات پر ماسک پہنیں اور صاف ستھری ہوا میں سانس لینے کو یقینی بنائیں۔

کورونا وائرس: دنیا میں3لاکھ سے زائد نئے کیسز رپورٹ

امریکہ کی جان ہوپکنز یونیورسٹی کے مطابق اب تک دنیا میں کووِڈ-19 کے 11 کروڑ 40 لاکھ سے زیادہ کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔ جن کیسز کی تشخیص ہوئی ہے ان میں 6 کروڑ 45 لاکھ صحتیاب ہوچکے ہیں جب کہ 25 لاکھ سے زیادہ لوگوں کا انتقال ہو چکا ہے۔


متعلقہ خبریں