سنگاپور کی ایک کمپنی نے سپر سانک ڈرون تیار کر لیا


سنگاپور کی ایک ایوی ایشن کمپنی نے سپر سانک ڈرون تیار کر لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آواز کی رفتار سے تیز سفر اڑنے والے ڈرون کی قیمت ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر تک ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایرو نامی سپرسانک ڈرون جاسوسی کے مشن میں استعمال ہوتا ہے اور یہ 26 سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے فاصلہ طے کر سکتا ہے۔

ایرو سپرسانک ڈرون کو ویپن سسٹمز کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے، ڈرون کی قیمت 90 لاکھ ڈالر سے ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کے درمیان ہے۔


متعلقہ خبریں