حفیظ شیخ کی جیت اپوزیشن کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، فواد چودھری

ٹی 20 ورلڈ کپ میں انڈیا کا اینڈ ہو گیا، فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کی جیت اپوزیشن کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔ انہوں ںے کہا کہ ہمارے پاس نمبرز پورے ہیں لیکن کل بڑھ بھی سکتے ہیں۔

ایک طرف ہم دوسری طرف مافیا ہے، اراکین اسمبلی سے رابطہ رکھونگا: وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ  آصف زرداری بیماری کے باعث عدالت میں تو پیش نہیں ہوتے لیکن یوسف رضا گیلانی کی مہم چلانے کے لیے اسلام آباد آگئے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن ہارس ٹریڈنگ کے بغیر اسلام آباد کی سیٹ نہیں جیت سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نوازجلسوں اوربلاول پارلیمان میں ناکام ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان پہلے روزسے شفاف الیکشن کی بات کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سے ممالک میں سینیٹ الیکشن کو اوپن کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوپن بیلٹ کا قانون ہم لے کر آئے لیکن جیسے ہی قانون لائے تو لیگی قیادت پی پی کی گود میں جار کر بیٹھ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان 2013 سے سینیٹ الیکشن اوپن کرانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے حلقے کے لوگوں کو پتہ ہونا چاہیے کہ میں کس کو ووٹ دے رہا ہوں۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ امریکہ اور بھارت میں بھی بیلٹ پیپرز سے متعلق اصلاحات کی جاچکی ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ پی پی اور ن لیگ کے درمیان میثاق جمہوریت میں سینیٹ الیکشن اوپن کرانے کی تجویز شامل تھی۔

سینیٹ الیکشن میں کروڑوں کی بولیاں لگ رہی ہیں، اسد عمر کا اعتراف

فواد چودھری نے کہا کہ 2006 میں چارٹرآف ڈیموکریسی پردستخط ہوئےتھے۔ انہوں نے کہا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی میں سینیٹ الیکشن شفاف کرانے کا معاہدہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خیال میں الیکشن کمیشن کا مؤقف کمزور ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے لیے ہم نے الیکشن کمیشن کو معاونت کی پیشکش کی۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا کہ آرٹیکل 226 میں ترمیم کے بغیر یہ نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ جب ن لیگ یہ قانون لے کر آئی تھی تو عمران خان نےکہا تھا کہ یہ قانون ٹھیک ہے ہوناچاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ خفیہ رائے دہی حتمی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 218 کے تحت الیکشن کمیشن بیلٹ دیکھ سکتا ہے۔

وفاقی وزیرفواد چودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے کہا کہ عدالتی فیصلے پرمن وعن عمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کہا کہ ٹیکنالوجی سےاتفاق کرتےہیں لیکن الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے لیے وقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ساری ٹیکنالوجی موجود ہے۔ انہوں ںے کہا کہ شفاف الیکشن کے لیے ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانا بہت ضروری ہے۔

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ ایسے انتخابات ہوں جن پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ سندھ میں ایم این ایز کو اٹھا لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ الیکشن کمیشن سندھ کے واقعات کا بھی نوٹس لے گا۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم کے ظہرانے میں 181 میں سے 176 لوگوں نے شرکت کی اور دو تین مصروفیات کی وجہ سے نہیں آسکے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس نمبرز پورے ہیں۔

وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاسی چورن بیچنے کوشش بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی اس وقت سیاسی قیادت نابالغ ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ ہمارے لیے دونوں محترم ادارے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے فیصلوں کو کالعدم قرار دے سکتا ہے۔

وزیر اعظم ہاؤس کا سب سے اچھا کھانا: اراکین اسمبلی کو پسند آیا

وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپوزیشن کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن میں تھوڑی سی بھی شرم ہے تو آئندہ چار پانچ سال معیشت کی بات ہی نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ خرید و فروخت کے سوا پی پی کے پاس کوئی طریقہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب پھر لانگ مارچ کی باتیں کی جار ہی ہیں۔


متعلقہ خبریں