عمران خان اراکین اسمبلی کو خریدنے کیلیے ریاست کا پیسہ استعمال کرر ہے ہیں، بلاول

وزیر اعظم مستعفی ہوں، غلطیوں پر قوم سے معافی مانگیں: بلاول

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان اراکین اسمبلی کوخریدنے کے لیے ریاست کا پیسہ استعمال کرر ہے ہیں۔

ویڈیو میری ہے، دوست پی ٹی آئی کے ہیں: علی حیدر گیلانی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پی ڈی ایم اپنی جدوجہد میں کامیاب ہو گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں پی ڈی ایم کی کامیابی پرسب کو مبارکباد دیتا ہوں۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے مشورہ دیا کہ پی ٹی آئی اپنے اراکین کو قابو میں رکھے۔ انہوں ے کہا کہ پی ڈی ایم کی جدوجہد سے عمران خان پریشان ہیں۔

بلاول بھٹو کا ٹیلیفون، حمزہ شہباز کو عشائیے کی دعوت

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اپوزیشن کا یہی کام ہے کہ ان کو پریشان کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ان کو پریشانی یہ ہے کہ حکومت جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین سال سے حکومت مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارا مقصد جمہوریت کو بحال کرنا ہے، آئین و قاون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہے اور ووٹ و اراکین پارلیمنٹ کو عزت دینا ہے۔

یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی مبینہ ویڈیو منظر عام پر آگئی

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ اپنے اتحادیوں اور ارکان اسمبلی کے مسائل حل نہ کر پانے والی حکومت کو پریشانی یہ ہے کہ وہ جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں