ایک طرف ہم دوسری طرف مافیا ہے، اراکین اسمبلی سے رابطہ رکھونگا: وزیراعظم

مجرم نمبر ون نواز شریف جھوٹ بول کر باہر چلا گیا، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن ہم جیتیں گے۔ انہوں ںے یقین دہانی کرائی کہ وہ اراکین اسمبلی کے ساتھ اب مسلسل رابطہ رکھیں گے۔

 سینیٹ الیکشن سے پہلے سندھ اسمبلی میدان جنگ بن گئی

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے یہ بات اراکین اسمبلی کے اعزاز میں دیے جانے والے ظہرانے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم کی جانب سے دیے گئے ظہرانے میں پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کے اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق ظہرانے میں شریک تمام ارکان اسمبلی نے حکومتی امیدواروں کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کرائی۔

یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم سے بھی ووٹ مانگ لیا

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ اراکین اسمبلی کو دیے جانے والے ظہرانے میں مچھلی، مٹن قورمہ، مرغی اور دال ماش پیش کی گئی جب کہ میٹھے میں کھیر رکھی گئی تھی۔

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے کہا کہ سینیٹ انتخابات جیت کر عوامی مفاد کی قانون سازی کریں گے۔ انہوں ںے کہا کہ ایک طرف ہم ہیں دوسری طرف مافیا کھڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غریب کے حالات بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

سینیٹ الیکشن سے ایک روز قبل وزیراعظم کی اہم ملاقاتیں

وزیر اعظم نے تمام ارکان اسمبلی کو کل بروقت اسمبلی پہنچنے کی ہدایت کی۔ ظہرانے میں حکومتی اتحادی ارکان نے بھی حفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد کی حمایت کا اعلان کیا


متعلقہ خبریں