سردار خان رند سینیٹ الیکشن سے دستبردار



بلوچستان میں پی ٹی آئی کے صدر سردار یار محمد رند کے بیٹے سردار خان رند نے سینیٹ الیکشن سے دستبرداری اعلان کر دیا۔ 

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور دیگر وزرا سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں سردار یار محمد رند نے کہا کہ پارٹی سے اختلافات کے باعث اپنے بیٹے کو آزاد حیثیت سے الیکشن میں کھڑا کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بہتر فیصلہ نہ کرتے تو اپوزیشن کو فائدہ ہوتا، افسوس ہے کہ ہم سینیٹ میں کوئی سیٹ حاصل نہیں کر سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا، امید ہے کہ وہ کامیاب ہوں گے۔

 سینیٹ الیکشن سے پہلے سندھ اسمبلی میدان جنگ بن گئی

انہوں نے کہا کہ  پارٹی ممبران نےمیرے فیصلےکی حمایت کی ہے، یقین ہے جام کمال سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ  بلوچستان میں اتحادیوں کے ساتھ مل کر چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی آواز بن کر سینیٹ میں اپنی پوزیشن مضبوط کریں گے، صوبے کی ترقی کیلئے سب اپنا کردار ادا کریں گے۔


متعلقہ خبریں