سینیٹ الیکشن میں کروڑوں کی بولیاں لگ رہی ہیں، اسد عمر کا اعتراف


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اعتراف کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں کروڑوں کی بولیاں لگ رہی ہیں۔

ایک طرف ہم دوسری طرف مافیا ہے، اراکین اسمبلی سے رابطہ رکھونگا: وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیراسدعمرنے کہا کہ اسمبلی فلور پر دھینگا مشتی ہو رہی ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ملنا اس کے بعد بھی ان کو کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے سخت اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ عوام جمہوریت کا سیاہ ترین روپ دیکھ رہے ہیں۔

وزیر اعظم ہاؤس کا سب سے اچھا کھانا: اراکین اسمبلی کو پسند آیا

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کاش! مکروہ کاروبار کو کم از کم آئندہ کے لیے ختم کیا جا سکے۔


متعلقہ خبریں