الیکشن کمیشن فوری طور پر یوسف رضا گیلانی کو نا اہل کرے، شہباز گل

مریم صاحبہ! آئیں قدم بڑھائیں،37 ویں بار عمران خان سے شکست کھائیں: شہباز گل

فوٹو: فائل


وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن فوری طور پر یوسف رضا گیلانی کو نا اہل کرے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ علی حیدر گیلانی نے اپنی پریس کانفرنس میں اقبال جرم کر لیا، الیکشن کمیشن کی طرف سے ان پر ایف آئی آر ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو فوری طور الیکشن سے دستبردار ہو جانا چائیے۔

اس سے پہلے پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا تھا کہ گزشتہ 40 سے 50 سال کے دوران ملک میں مافیاز کا راج رہا ہے، تحریک انصاف نے مافیاز کو چیلنج کیا، عمران خان نے کہا تھا یہ سب چور اکٹھے ہو جائیں گے۔

سینیٹ انتخابات ماضی کی طرح خفیہ بیلٹنگ سے ہوں گے،الیکشن کمیشن

ان کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی خریدو فروخت کی ویڈیو سامنے آئی ہے، آج یہ بات ثابت ہوگئی کہ یہ سینیٹ کا الیکشن صاف شفاف نہیں ہونے دیں گے۔

شہباز گل نے کہا کہ سپریم کورٹ سےنااہل سابق وزیراعظم کا بیٹا ووٹ کا بھاؤ تاؤ بتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا، اگر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہوتا تو اس چوری کو روکا جاسکتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی طور پر الیکشن کمیشن کو ہر طرح کی معاونت دینے کو تیار ہیں، الیکشن کمیشن یوسف رضا گیلانی اور ان کے بیٹے کیخلاف قانونی کارروائی کرے۔


متعلقہ خبریں