سیکرٹ بیلٹ ختم کرنا ہے تو آئیں ہمارے ساتھ بیٹھیں، یوسف رضا گیلانی


پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اگر حکومت سیکرٹ بیلٹ کو ختم کرنا چاہتی ہے تو آئے ہمارے ساتھ بیٹھے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ووٹ مانگنا ہمارا حق ہے، میں نے تو عمران خان کو بھی خط لکھا، آپ اپنے ارکان کو سنبھالیں۔

انہوں نے کہا کہ  ہماری وجہ سے یہ لوگ آج ارکان اسمبلی سے مل بھی رہے ہیں اور انہیں 50،50 کروڑ فنڈ بھی دے رہے ہیں۔

سینیٹ انتخابات: پی ٹی آئی کا سب سے بڑی جماعت بننے کا امکان

اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پر ووٹوں کی خرید و فروخت کا الزام لگا دیا ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ممبران اسمبلی کو خریدنے کیلئے ریاست کا پیسہ استعمال کر رہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت ایک نشست سے پریشان ہے ، ان کے ارکان اسمبلی قابو میں نہیں ، پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم کی تیاری مکمل ہے ، خوش خبری دیں گے ۔

علی حیدر گیلانی کی ویڈیو پر انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت کے ساتھ الیکشن لڑ رہی ہے ۔


متعلقہ خبریں