قبائلی اضلاع میں امن لوٹ آیا ہے، آرمی چیف


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے پرعزم ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج جنوبی اور شمالی وزیرستان کا دورہ کیا ہے۔

آرمی چیف نے میر علی میں قبائلی عمائدین سے ملاقات کی اور قبائلی عوام کی انسداد دہشتگردی کی جنگ میں تعاون، قربانیوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو جنوبی اور شمالی وزیرستان کے دورے پر سماجی و معاشی منصوبوں، بارڈر ٹرمینلز کھولنے سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا ۔

آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کے عزم اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ شہری انتظامیہ کی عملداری، محفوظ اور موذوں ماحول یقینی بنانے میں سپاہ کا کردار کلیدی ہے۔

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا لاجسٹک تنصیبات کا دورہ

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سرحدی سلامتی مستحکم بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف سی سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بہتر بنانا ناگزیر ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں امن لوٹ آیا ہے، مقامی آبادی اور سول انتظامیہ کی مدد سے امن واستحکام کو مزید تقویت دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن ردالفسارکی قربانیوں کورائےگاہ نہیں جانےدیں گے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہمیں چوکنا رہتےہوئےدشمن کی سازشیں ناکام بنانی ہیں۔ ہ ترقی امن کا سفر متحد ہو کر طے کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں