الیکشن کمیشن نے گیلانی کی ویڈیو کا نوٹس لیا، خیرمقدم کرتے ہیں: فواد چودھری


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے علی حیدر گیلانی کی منظر عام پر آنے والی ویڈیو کا نوٹس لینے کا خیر مقدم کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو کا نوٹس لے لیا

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کے اقدام کا خیر مقدم کرتی ہے۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے واضح کیا ہے کہ پی ڈی ایم کے امیدوار کی نااہلیت کا ریفرنس بھی الیکشن کمیشن میں دائر کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کچھ دیر قبل وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے اس بیان کی تردید کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن میں کوئی افسر موجود نہیں تھا۔

حفیظ شیخ کی جیت اپوزیشن کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، فواد چودھری

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کی آر اینڈ آئی برانچ کھلی ہے اور تمام متعلقہ افسران موجود ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے کنٹرول روم قائم کر رکھا ہے جب کہ مانیٹرنگ اور کنٹرول روم 24 گھنٹے کام کر رہا ہے۔

سینیٹ الیکشن میں کروڑوں کی بولیاں لگ رہی ہیں، اسد عمر کا اعتراف

وفاقی وزیر فواد چودھری نے کچھ دیر قبل کہا تھا کہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد حکومتی وفد الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچا تھا تو وہاں کوئی افسر نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کہرام مچا ہوا ہے لیکن الیکشن کمیشن میں فوری معاملات دیکھنے کے لیے کوئی نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں