یوسف رضا گیلانی کی نا اہلی کیلیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر


اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد سے متفقہ امیدوار سید یوسف رضاگیلانی کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکردی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو کا نوٹس لے لیا

ہم نیوز کے مطابق درخواست پاکستان تحریک انصاف کے فرخ حبیب اور کنول شوزب کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

دی جانے والی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سید یوسف رضاگیلانی کرپٹ پریکٹسزکے مرتکب ہوئے ہیں۔ الیکشن کمیشن میں دی جانے والی  درخواست گزار میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ علی حیدر گیلانی نے ایم این ایزکو ووٹ ضائع کرنے کی ترغیب دی۔

ویڈیو میری ہے، دوست پی ٹی آئی کے ہیں: علی حیدر گیلانی

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے دی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ علی حیدر گیلانی نے پریس کانفرنس میں اعتراف جرم کیا لہذا الیکشن کمیشن یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دے۔


متعلقہ خبریں