افغانستان: حملہ آوروں نے تین خواتین صحافیوں کو قتل کردیا

افغانستان: حملہ آوروں نے تین خواتین صحافیوں کو قتل کردیا

جلال آباد: فغانستان کے شہر جلال آباد میں نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر تین خواتین صحافیوں کو جاں بحق کردیا ہے۔ تینوں خواتین مقامی ٹی وی چینل میں ملازمت کرتی تھیں۔

افغانستان: خاتون صحافی کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انیکاس ٹی وی کا کہنا ہے کہ ان کے تین خواتین ورکرز کو دو علیحدہ حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔ خواتین صحافیوں کو اس قت نشانہ بنایا گیا جب وہ ٹی وی اسٹیشن سے اپنے گھروں کو واپس جارہی تھیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق انیکاس ٹی وی کے ڈائریکٹر نیوز ظالمے لطیفی نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ خواتین کارکنان پیدل گھروں کو جارہی تھیں تو اس وقت انہیں نشانہ بنایا گیا۔

افغانستان میں دھماکہ، پولیس افسر سمیت 5 اہلکار ہلاک

ننگرہار کے مقامی ہسپتال کے ترجمان ظاہر عدیل نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے لیکن تاحال اس کی ذمہ داری کسی نے بھی قبول نہیں کی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ننگرہار پولیس کے سربراہ جمعہ ہمت کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد ایک مشتبہ حملہ آور کو حراست میں لیا گیا ہے جب کہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

جمعہ ہمت کے مطابق حملہ آور کو فرار ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا اوراس نے خواتین صحافیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا اغتراف کر لیا ہے۔

افغانستان: سابق خاتون صحافی کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

افغانستان میں ٹارگٹ کلنگ کی حالیہ لہر کے دوران صحافیوں، مذہبی اسکالرز، انسانی حقوق کے کارکنان اور ججوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں