6 کروڑ کا ٹی وی جہاں چاہیں موڑ کر لے جائیں


آسٹرین کمپنی نے 165 انچ ایل ای ڈی اسکرین پر مشتمل فولڈنگ ٹی وی  تیار کر لیا ہے جو استعمال کے بعد فوری طور پر فرش میں غائب ہو جاتا ہے۔ 

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق  بٹن دبانے پر ٹی وی کی پانچ اسکرینیں فرش سے نکل کر ایک ایلومینیم کی بیس پر کھل کر اکھٹی ہو جاتی ہیں، جب کہ ٹی وی کی اسکرین ریزولوشن 4k بتائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس منفرد ٹی وی کا سب سے زبردست اور منفرد فیچر یہ ہے کہ یہ استعمال کے بعد فولڈ ہو کر فرش میں غائب ہو جاتا ہے۔

ایم ون نامی اسکرین ٹی وی کو آسٹریا کی کمپنی سی سیڈ نے تیار کیا ہے، ٹی وی پانچ اسکرین پر مشتمل ہے۔

اس ٹی وی کی قیمت چار لاکھ ڈالر ہے۔  پاکستانی کرنسی میں ٹی وی کی قیمت چھ کروڑ اکتیس لاکھ سے زائد ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے آخری سہہ ماہی کے دوران یہ ٹی وی فروخت کے لیے مارکیٹ میں دستیاب ہو گا۔

 


متعلقہ خبریں