ڈیل اسٹین کی پاکستان سے محبت نے بھارتیوں کو آگ لگا دی


جنوبی افریقہ کے لیجنڈری فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کی پاکستان سے محبت نے بھارتیوں کو آگ لگا دی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو بھارتی لیگ آئی پی ایل پر فوقیت دینے پر بھارتیوں نے جنوبی افریقی اسپیڈ اسٹار کے خلاف طوفان بدتمیزی کھڑا کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ افریقی فاسٹ بالر نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ پی ایس ایل کو انڈین پریمئیر لیگ پر اس لیے ترجیع دیتے ہیں، کیونکہ اس میں کرکٹ کو سب سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔

ڈیل اسٹین نے کہا کہ مجھے پاکستان آئے چند روز ہی ہوئے ہیں، کمرے کے اندر اور باہر لوگ صرف کرکٹ کی بات کرتے ہیں،وہ جاننا چاہتے ہیں کہ میں کہاں اور کیسا کھیلا۔

پی ایس ایل 6: ڈیل اسٹین کمنٹیٹر کے تبصرے پر برہم

انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل میں جاؤں تو وہاں کرکٹ کو بھلا کر پوچھا جاتا ہے کہ اس ایونٹ سے کتنی دولت کماؤ گے۔

اسٹین کا کہنا تھا کہ تلخ بات دیانتداری سے کہہ رہا ہوں کہ میں اس رویہ سے دور رہتے ہوئے اچھی کرکٹ، اچھی ٹیموں اور ٹورنامنٹس پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک یہ چیز قابل قدر ہے، میں بہتر سے بہتر کارکردگی پیش کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔


متعلقہ خبریں