اسلام آباد سے اپوزیشن کے امیدواروں کو کامیابی ملے گی، شاہد خاقان

سلیمان شہباز کی ٹویٹ مناسب نہیں تھی، مفتاح اسماعیل کی کونسی پالیسی ٹھیک نہیں تھی؟ شاہد خاقان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اسلام آباد سے سینیٹ کی نشستوں پر اپوزیشن جماعتوں کے امیدواروں کو کامیابی ملے گی۔

عمران خان اراکین اسمبلی کو خریدنے کیلیے ریاست کا پیسہ استعمال کرر ہے ہیں، بلاول

ہم نیوز کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومتی بینچز سے ایک بڑی تعداد نے ہم سے رابطہ کیا ہے۔

ن لیگ کے مرکزی نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ رابطہ کرنے والے حکومتی اراکین کا کہنا تھا کہ وہ اپنی جماعت کے ساتھ نہیں چل سکتے ہیں۔

سیکرٹ بیلٹ ختم کرنا ہے تو آئیں ہمارے ساتھ بیٹھیں، یوسف رضا گیلانی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد سے سید یوسف رضا گیلانی اور فرزانہ کوثر کامیاب ہوں گے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمیں اپنے اراکین اسمبلی پر 100 فیصد بھروسہ ہے اور اعتماد ہے کہ وہ اپنے ہی امیدواران کو ووٹ دیں گے۔

سینیٹ الیکشن میں کروڑوں کی بولیاں لگ رہی ہیں، اسد عمر کا اعتراف

ن لیگ کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سینیٹ میں جو 14 لوگ ادھر ادھر ہوئے تھے وہ سب جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح سینیٹ میں عدم اعتماد کے دوران جو کچھ ہوا تھا وہ کون لوگ تھے اور سب کیسے ہوا تھا؟ کے متعلق بھی لوگوں کو آگاہی ہے۔


متعلقہ خبریں