سینیٹ انتخابات سے قبل پی پی کا عشائیہ: پی ڈی ایم قیادت کی شرکت

سینیٹ انتخابات سے قبل پی پی کا عشائیہ: پی ڈی ایم قیادت کی شرکت

اسلام آباد: سینیٹ انتخابات سے ایک رات قبل پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے دیے جانے والے عشائیے میں پی ڈی ایم کے مرکزی قائدین نے بھرپور شرکت کی۔

عمران خان اراکین اسمبلی کو خریدنے کیلیے ریاست کا پیسہ استعمال کرر ہے ہیں، بلاول

ہم نیوز کے مطابق پی پی کی جانب سے دیے جانے والے عشائیے میں مولانا فضل الرحمان، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور رانا ثنااللہ سمیت دیگر مرکزی رہنما بھی شریک ہوئے۔

اسلام آباد سے اپوزیشن کے امیدواروں کو کامیابی ملے گی، شاہد خاقان

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نے بھی عشائیے میں شرکت کی۔ عشائیے میں شرکت کے لیے بلاول بھٹو زرداری نے بطور خاص انہیں فون کیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق عشائیے میں اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی اور سینیٹرز سمیت دیگر مرکزی قائدین نے بھی شرکت کی۔

یوسف رضا گیلانی کی نا اہلی کیلیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

پی پی کی جانب سے دیے جانے والے عشائیے میں شریک مہمانان کا استقبال چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کیا۔


متعلقہ خبریں